لاہور (کرائم رپورٹر) گلبرگ پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے 9 منچلے گرفتار کر لیے۔ ترجمان کے مطابق گلبرگ پولیس نے خصوصی کریک ڈائون کے دوران فیروز پور روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ سے 9ون ڈیلروں کو گرفتار کر کے ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکلیں پولیس تحویل میں لے کر مقدمات درج کر لیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان صبح سویرے اور رات کو مین شاہراہوں پر ہلڑبازی، ون ویلنگ کرتے تھے۔