بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کے بھانجے سمیت 2نوجوان ٹریفک حادثے میں ہلاک

جالندھر (شوبز ڈیسک)بھارتی ریاست پنجاب کے شہر جالندھر میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں معروف گلوکار یو یو ہنی سنگھ کے بھانجے سمیت 2 نوجوان ہلاک ہوگئے۔حادثہ پولیس لائنز کے قریب ایک فلائی اوور پر پیش آیا، جہاں سالگرہ کی تقریب سے واپس آنے والی گاڑی سڑک پر کھڑے میونسپل کارپوریشن کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے نوجوانوں کی شناخت ودت اولاک اور آروو تلوار کے نام سے ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ودت اولاک گلوکار ہنی سنگھ کے بھانجے اور پنجابی میوزک کمپنی اسپیڈ ریکارڈز کے مالک دنیش کے بیٹے تھے، جبکہ آروو تلوار معروف مٹھائی کی ایک دکان کے مالک کے بیٹے تھے۔