جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مالی سال میں زرعی ترقی کا ہدف 3.6فیصد مقرر

اسلام آباد(آئی این پی)حکومت نے مالی سال 2026-27 کے لیے زرعی شعبے کی شرح نمو 3.6 فیصد مقرر کر دی ہے۔ اس ہدف کے حصول کے لیے زرعی قرضوں میں اضافہ، زرعی مشینری کے فروغ، موسمیاتی تبدیلی سے ہم آہنگ جدید زرعی ٹیکنالوجی کے استعمال اور مویشیوں کے شعبے میں اصلاحات پر توجہ دی جائے گی تاکہ ملک کے اہم ترین معاشی شعبے کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔وزارتِ خزانہ کی جون 2026 کی ماہانہ اقتصادی جائزہ و پیش گوئی رپورٹ کے مطابق سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے باوجود مالی سال 2025-26 کے دوران زرعی شعبے نے 2.9 فیصد ترقی کی۔ حکومت کو توقع ہے کہ نئے مالی سال میں ہدفی پالیسی اقدامات اور زرعی ضروریات کی بہتر فراہمی کے باعث زرعی شعبے کے مختلف ذیلی شعبوں کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی