اسلام آباد( آن لائن ) حکومت نے رواں مالی سال میں ڈیجیٹل لین دین کا ہدف 115 ارب روپے مقرر کر دیا ہے۔وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے حکومتی حکمتِ عملی سے متعلق تحریری رپورٹ پارلیمان میں پیش کر دی۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے کیش لیس پاکستان اسٹریٹجی کی منظوری دے دی ہے، جس میں ڈیجیٹل معیشت کے وژن کے تحت اہم اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔