نواز الدین صدیقی کو فلم سیٹ پر جانے سے کیوں روکا گیا؟ دلچسپ وجہ سامنے آ گئی

نواز الدین صدیقی کو فلم سیٹ پر جانے سے کیوں روکا گیا؟ دلچسپ وجہ سامنے آ گئی

نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ بھارت میں کروڑوں لوگ ان جیسے نظر آتے ہیں، ہریتھک روشن غیر روایتی ہیں۔

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں کروڑوں لوگ ان جیسے نظر آتے ہیں، اور ان کے مقابلے میں ہریتھک روشن کا چہرہ غیر روایتی ہے۔نواز الدین نے اپنے ابتدائی دنوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ آڈیشن دینے جاتے تھے تو لوگ انہیں دیکھ کر کہتے تھے کہ وہ اداکار جیسے نظر نہیں آتے۔ اس پر انہیں غصہ آتا تھا، کیونکہ اگر کروڑوں بھارتی ان کی طرح نظر آتے ہیں تو وہ غیر روایتی کیسے ہو سکتے ہیں؟ وہ خود کو روایتی مانتے ہیں، اور ہریتھک روشن کو غیر روایتی سمجھتے ہیں۔

اس کے علاوہ، نواز الدین نے اپنی فلم 'تلاش' کے سیٹ پر پیش آنے والے ایک دلچسپ واقعے کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی گارڈ نے انہیں سیٹ پر داخل ہونے سے روک دیا تھا۔ جب انہوں نے گارڈ کو بتایا کہ وہ فلم میں اداکاری کر رہے ہیں، تو ان کو سیٹ پر جانے کی اجازت ملی۔ نواز الدین نے کہا کہ ایسا واقعہ آج بھی ان کے ساتھ ہوتا ہے۔