صبا قمر نے شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے خوفناک واقعے کی تفصیل بتا دی

صبا قمر نے شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے خوفناک واقعے کی تفصیل بتا دی

پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں ایک خوفناک واقعہ سنایا ہے جو ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔

 ان کے مطابق، ایک شو کے دوران ڈرامہ "معمہ" کی شوٹنگ جاری تھی، اور سب سیٹ پر موجود تھے۔ اسی دوران، ان کا میک اپ آرٹسٹ نماز کے لئے وضو کر رہا تھا کہ اچانک کسی نے زور سے پیچھے سے مارا، جس سے پورا سیٹ خوف زدہ ہو گیا۔صبا قمر نے بتایا کہ وہ جنات پر یقین رکھتی ہیں اور ممکن ہے کہ ہم جنات کی جگہ پر موجود تھے، اور وہ ہم سے پریشان ہو رہے ہوں۔ اس واقعے کے بعد، تمام آرٹسٹ بھی ڈر گئے تھے۔ اس وقت ہم نے ڈرامے کا تقریباً 60 فیصد حصہ مکمل کیا تھا، اور آرٹسٹ نے کہا کہ ہمیں لوکیشن تبدیل کرنا چاہیے، لیکن صبا قمر نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ شوٹنگ مکمل کریں گی، چاہے کچھ بھی ہو جائے۔صبا قمر نے مزید کہا کہ انہیں جنات اور بھوتوں سے زیادہ ڈر نہیں لگتا، اور وہ انسان سے بڑا کوئی شیطان نہیں سمجھتی۔ یہ واقعہ ان کے لیے ایک یادگار اور خوفناک تجربہ رہا، جس نے ان کی ہمت اور عزم کو ظاہر کیا۔