شاپنگ پلازہ میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل گیا

 چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)چیچہ وطنی میں شاپنگ پلازہ میں اچانک آگ بھڑک اْٹھی، لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا، جانی نقصان نہیں ہوا، بلڈنگ کوخاصا نقصان پہنچا۔ بلاک نمبر 11 میں واقع اربن مارٹ کی کثیرالمنزلہ عمارت کی پہلی منزل پر لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی۔جس منزل پر آگ بھڑکی، وہاں ایک فیملی بچوں سمیت موجود تھی جنہیں مقامی کارکنوں اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی سے معجزانہ طور پر بچا لیا گیا۔ عینی شاہدین اور ریسکیو ذرائع کے مطابق بلڈنگ کی پہلی منزل منزل رہائشی استعمال میں تھی جہاں ایک خاندان آگ کے شعلوں میں محصور ہو کر رہ گیا جن میں معصوم بچے بھی شامل تھے۔ فائر فائٹنگ عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ موقع پر پہنچا اور تمام افراد کو بحفاظت نکال کر آگ پر قابو پایا۔ ۔