پولیس نے اعجاز تیلی اور شان کو خفیہ اطلاع پر بائو سمیع کی گھاٹی سے گرفتار کیا
لاہور(کرائم رپورٹر) شیراکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متحرک موٹر سائیکل سنیچر اور ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان اعجاز تیلی اور شان کو خفیہ اطلاع پر بائو سمیع کی گھاٹی سے گرفتار کیا، ملزمان سے مجموعی طور پر 21 لاکھ کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزمان سے 15 لاکھ کی 1842 الیکٹرک موٹریں،2 لاکھ نقدی،5 موٹر سائیکلیں اور پستول برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا۔