مالک مکان کی بیٹی سے زیادتی

ملزم نے بچی کو نشہ آور چیز پلا کر بے ہوشی کی حالت میں زیادتی کانشانہ بنایا 
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ میں کرائے دار نے مالک مکان کی بیٹی کو نشہ آو چیز پلا کر زیادتی کر ڈالی، کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم کوگرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کے والد نے محمد پورا کاہنہ میں واقع گھر کا پورشن کرائے پر دے رکھا تھا،بچی کی خالہ کی وفات کے باعث دونوں میاں بیوی شیخوپورہ گئے ہوئے تھے ۔کرائے دار کی بیوی نے ورغلا کر 14 سالہ بچی کو اوپر بلا لیا،ملزم نے بچی کو پانی میں نشہ آور چیز پلا کر بے ہوشی کی حالت میں زیادتی کی ۔ملزم کئی روز تک بچی کو بلیک میل کرکے رقم بھی ہتھیاتا رہا۔والد نے گھر آکر رقم کے متعلق متاثرہ بچی سے دریافت کیا ۔والد کے دریافت کرنے پر بچی نے واقعے کے متعلق بتایا۔ملزم سنی کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کیلئے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔