لاہور (کرائم رپورٹر ) مزنگ میں پولیس نے کرایہ دار لڑکی سے زیادتی اور بلیک میل کرنے والے مالک مکان کو گرفتار کرلیا،خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر بیٹی کے ساتھ زیادتی کی اطلاع دی ، جس پر ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو موقع پر بھجوایا، متاثرہ خاتون کرائے کے مکان میں اپنی والدہ کے ساتھ رہائش پذیر ہے اور مالک مکان بیٹی کو بلیک میل کرکے کئی بار زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے، لڑکی نے اپنی ماں کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا تو اس نے فوری پولیس سے مدد طلب کی۔