مکان خالی کرانے پر کرایہ داروں کی مالک پر فائرنگ

لاہور (کرائم رپورٹر) مکان خالی کروانے کے رنج پر کرایہ دار ملزموں نے مالک مکان پر سر عام فائرنگ کر دی۔ شفیق آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ مالک مکان نے عدالتی احکامات پر اپنے کرایہ دار سے مکان خالی کروایا۔ عدالتی بیلف کے جانے کے بعد ملزموں نے اسی رنج میں فائرنگ شروع کر دی۔ ملزموں کی فائرنگ سے گھر کے دروازے پر کھڑا سلامت نامی شہری زخمی ہوا۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق شفیق آباد پولیس نے اطلاع ملنے پر ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔