ملتان چونگی میں ملزم مدثر نے کمسن بچی کو شادی کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا، اور انکار پر مسلسل تشدد کا نشانہ بناتا رہا
چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے رپورٹ طلب کر لی
لاہور(کرائم رپورٹر)ملتان چونگی میں مالک مکان کی جانب سے گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ واقعے کی موبائل وڈیو منظر عام پر آ گئی ہے جس میں ملزم مدثر کو کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس کے مطابق تیرہ سالہ ملازمہ ملزم کے گھر پر کام کرتی تھی۔ الزام ہے کہ ملزم مدثر نے کمسن بچی کو شادی کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا، اور انکار پر اسے مسلسل تشدد کا نشانہ بناتا رہامتاثرہ گھریلو ملازمہ نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر وا دیاپولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گادوسری جانب چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے رپورٹ طلب کر لی اقبال ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ خواتین و بچیوں کیساتھ بدسلوکی کسی صورت برداشت نہیں ، ملزم کو فوری گرفتار کر کے قانون کیمطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔