لاہور: پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مسلسل بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں اور افسران کو پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی سخت ہدایت جاری کر دی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات:
ہر شہر کی مرکزی و اندرونی سڑکیں جلد کلیئر کی جائیں
نشیبی علاقوں میں پانی کی نکاسی کے لیے کوششیں فوری تیز کی جائیں
واسا حکام فیلڈ میں خود موجود رہیں اور نکاسی آب کے عمل کی براہ راست نگرانی کریں
پی ڈی ایم اے کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے
نکاسی آب کے عمل کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے
کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل کو یقینی بنایا جائے
مریم نواز کا دوٹوک پیغام:
وزیراعلیٰ نے واضح طور پر کہا:"شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، اور بارش کے دوران کسی قسم کی لاپرواہی ناقابل برداشت ہوگی۔"
انتظامیہ کو الرٹ:
تمام انتظامی افسران اور میونسپل ادارے ہائی الرٹ پر
رپورٹنگ نظام کو بھی متحرک کرنے کی ہدایت
ممکنہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیموں اور مشینری کی پیشگی تعیناتی کی تاکید