ابوظہبی(آئی این پی )متحدہ عرب امارات نے بحیرہ احمر میں حملے کا شکار ہونے والے تجارتی جہاز کے تمام عملے کو بحفاظت نکال لیا۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اے ڈی پورٹس گروپ کے زیرِ انتظام جہاز سیفین پرزم نے بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے کا شکار ہونے والے لائیبیریا کے جھنڈے والے میجک سیز نامی یمنی تجارتی بحری جہاز کی مدد کی جس میں حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی اور اس پر موجود عملہ محصور ہو کررہ گیا تھا۔