حوثیوں کا باب المندب میں تجارتی جہاز پرحملہ‘ 2 پاکستانیوں سمیت3 افراد جاں بحق

حملے کا نشانہ بننے والے تجارتی جہاز کی شناخت  سامنے نہیں آسکی‘جہاز کے مالک یا اس پر موجود  عملے کے بارے میں  تفصیلات جاری نہیں کی گئیں
صنعا(آئی این  پی )یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے باب المندب آبنائے میں ایک تجارتی جہاز پر حملے کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان ہلاک ہوگئے ہیں جن میں دو پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔ترکیہ کی خبر رساں ایجنسی انادولو نے یمن کے حکومت نواز نشریاتی ادارے الجمہوریہ ٹی وی کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو پاکستانی اور ایک انڈونیشی شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والے تجارتی جہاز کی شناخت فوری طور پر سامنے نہیں آسکی۔ اسی طرح جہاز کے مالک یا اس پر موجود دیگر عملے کے بارے میں بھی تاحال تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔