جامشورو ٹول پلازہ کے قریب خاتون اول کے قافلے کو روکا گیا، پولیس نے بحفاظت نکال لیا

آصفہ بھٹو  مظاہرین کا قافلے پر حملہ متعدد گرفتار
 آصفہ بھٹو زرداری کا قافلہ کراچی سے نواب شاہ  جا رہا تھا،مشتعل مظاہرین نے قافلے میں شامل گاڑیوں پر ہاتھ اور ڈنڈے بھی مارے تھے  :ایس ایس پی  مظاہرین کینال منصوبے اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف احتجاج کر رہے تھے
جامشورو ( مانیٹرنگ ڈیسک ) خاتون اول ، رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو کے قافلے پر مشتعل مظاہرین  نے حملہ کردیا  ھس پر پولیس  نے  کئی  شرپسندوں کو  گرفتار کرلیا گیا ،جامشورو ٹول پلازہ کے قریب خاتون اول و رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کے قافلے کو روکنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق کے مطابق نقصِ امن کا باعث بننے والے کچھ ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔آصفہ بھٹو زرداری کا قافلہ کراچی سے نواب شاہ جاتے ہوئے گزشتہ روز روکا گیا تھا۔قافلے میں شامل پولیس نفری نے ایک منٹ میں ہی آصفہ بھٹو کی گاڑی کو بحفاظت نکال لیا تھا۔ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق کے مطابق مشتعل مظاہرین نے قافلے میں شامل گاڑیوں پر ہاتھ اور ڈنڈے بھی مارے تھے۔مظاہرین کینال منصوبے اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔