کنویں میں گرنے والے شہری کو ریسکیو اہلکاروں نے بحفاظت نکال لیا

 لاہور(کرائم رپورٹر)شاہ پور کانجراں ملتان روڈ کے قریب ایک شخص کنویں میں گر گیااطلاع ملنے پر ریسکیوکی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کالر نے اطلاع دی تھی کہ ایک شخص کنویں کی دیوار پر بیٹھا تھا کہ اچانک توازن بگڑنے کے باعث وہ نیچے جا گرا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی واٹر ریسکیو ٹیم نے کارروائی شروع کی اور کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد متاثرہ شخص کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمی شخص کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیاریسکیو ترجمان کے مطابق،کنویں سے نکالا گیا شخص تاحال نامعلوم ہے، تاہم اس کی عمر تقریباً 45 سال بتائی جا رہی ہے۔