عمان کے قریب تجارتی جہاز پر حملہ، عملے کے 13 بھارتی ارکان کو بچا لیا گیا

مسقط(آئی این پی ) عمان کے ساحل کے قریب تجارتی جہاز ایم ٹی ایل گائیا پر حملہ کیا گیا، جہاز پر عملے کے 14 انڈین ارکان سوار تھے، جن میں سے 13 کو بچا لیا گیا  ، جبکہ ایک انڈین اب بھی لاپتہ ہے۔ بھارتی  وزارت خارجہ نے جہاز پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے، وزارت کے  بیان کے مطابق عمان میں انڈین سفارت خانہ پورے واقعہ پر نظر رکھے ہوئے ہے اور لاپتہ شہری کی تلاش اور امدادی کارروائی کے سلسلے میں عمانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے