واشنگٹن(آئی این پی ) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہائوس میں 2روز میں دوسری ملاقات ہوئی تاہم بات چیت کا اعلامیہ جاری نہ کیا جاسکا۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق امریکی صدر سے اسرائیلی وزیراعظم کی دوسری ملاقات بھی عشائیہ پر ہوئی۔ 90منٹ تک جاری اس ملاقات سے متعلق وائٹ ہائوس یا اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے بیان بھی جاری نہیں کیا گیا اور ملاقات ختم ہونے پر اسرائیلی وزیراعظم میڈیا بات چیت کیے بغیر ہی وائٹ ہائوس سے روانہ ہوگئے۔