این سی سی آئی اے گوجرانوالہ کالاہور میں آپریشن‘18افراد گرفتار

 آن لائن فراڈ کرنے والوں میں ملکی اور غیر ملکی  شامل ہیں‘ الیکٹرانک فراڈ اور ڈیٹا چوری کا بھی الزام
کارروائی کے دوران موبائل، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر اور گاڑیاں برآمد ہوئیں‘ملزموں کیخلاف مقدمہ درج
لاہور(جابر وقاص)این سی سی آئی اے گوجرانوالہ  کی لاہور میں "آپریشن گرے" کے تحت کاروائی ،ڈی ایچ اے اور تھانہ سندرکے علاقے میں سائبر کرائم کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے آن لائن فراڈ کرنے والے ملکی اور غیر ملکی 18افراد گرفتار کر لیے گئے‘گرفتار ملزموں  میں 3 غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں‘گرفتار ملزموں میں قمر،معاذ،اسد،راحیل اور تندیل وغیرہ شامل ہیں۔  مقدمہ میں مجموعی طور پر 18 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ ، ملزموں پر الیکٹرانک فراڈ اور ڈیٹا چوری کا الزام ہے،کارروائی کے دوران موبائل، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر اور گاڑیاں برآمد ہوئیں،نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ملزموں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا