ڈی ڈی ایس کالاہور تااوکاڑہ سیکشن کادورہ

لاہور (خصوصی رپورٹ )ڈپٹی ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ آپریشن فاطمہ بلال نے لاہور تا اوکاڑہ سیکشن کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایس آپریشن کے ہمراہ سیکشن کے افسران اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔  سیکشن پر بڑے سٹیشنوں پر لاہور ریلوے سٹیشن کی طرح فیملی لاؤنج اور سی آئی پی لاؤنج جیسی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ اوکاڑہ ریلوے سٹیشن پر نادرہ اور پاسپورٹ آفس کو کرایہ پر دفاتر دینے کیلئے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔