حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا،بس مقامی حکومت کے افسران کو فیلڈ ٹرپ پرلے کرگئی تھی
بنکاک(آئی این پی )تھائی لینڈ کے صوبے پپراچن پوری میں سرکاری افسران کی بس پہاڑی سے نیچے گر گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بس حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں 18افراد ہلاک ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈبل ڈیکر بس مقامی حکومت کے افسران کو فیلڈ ٹرپ پر لے کر گئی تھی۔ حادثے کا شکار ہونے والی بس میں 49افراد سوار تھے، زخمیوں کو 2مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔