ڈی جی آئی ایس پی آر کالاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کا دورہ ‘طلبہ کے سوالات کے جواب دیئے

ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری  نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کا دورہ کیا‘ اساتذہ، طلبہ اور انتظامیہ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ خصوصی نشست کے دوران  طلبہ کے مختلف سوالات کے مدلل اور موثر جوابات دیے۔ انہوں نے طلبہ کے ساتھ پاکستان کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر بھی مفصل گفتگو کی۔  نشست کے اختتام پر اساتذہ اور طلبہ نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا  مستقبل میں بھی ایسے سیشنز کا انعقاد ہونا چاہیے  تاکہ غلط معلومات اور غلط فہمیوں کا تدارک کیا جا سکے۔  اساتذہ اور طلبہ نے اس خصوصی نشست کے اہتمام پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور اس سیشن کو نوجوان نسل اور پاک فوج کے مابین براہ راست رابطہ کے  طور پر انتہائی خوش آئند قرار دیا۔