برطانیہ، آئی فون نے پولیس کو گینگ تک پہنچا دیا،18افراد گرفتار

 اس انٹرنیشنل گینگ پر گزشتہ برس 40 ہزار  فون چین اسمگل کرنے کا شبہ ہے
لندن(آئی این پی )چوری شدہ موبائل فونز کی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے خلاف برطانیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کیا گیا جس میں 18 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے برطانیہ سے چوری شدہ موبائل فونز چین اسمگل کرنے والا انٹرنیشنل گینگ پکڑ لیا۔ اس انٹرنیشنل  گینگ پر گزشتہ برس 40 ہزار  فون چین اسمگل کرنے کا شبہ ہے۔رپورٹس کے مطابق پولیس نے 28 مقامات پر چھاپے مار کر  2 ہزار  سے زائد چوری شدہ موبائل فونز برآمد کرلیے۔پولیس کا خیال ہیکہ گینگ لندن سے چوری ہونے والے نصف سے زائد فون چین بھیجنے کا ذمہ دار ہو سکتا ہے۔تحقیقات اس وقت شروع ہوئیں جب ایک شخص نے کرسمس کے موقع پر اپنا چوری شدہ آئی فون ہیتھرو ائیرپورٹ کے قریب ایک گودام میں ٹریس کیا۔ پولیس نیچھاپہ مارا توموبائل ایسے ڈبے سے ملا جس میں مزید 894 چوری شدہ فون موجود تھے