لاہور(خصوصی رپورٹ )ایل ڈی اے اور یونیسف پاکستان کے درمیان ایم اویو طے پاگیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور نمائندہ یونیسف پرنیل آئرنسائیڈ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔تقریب میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمدخان،صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر،وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب ،چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ،چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد، چیئر پرسن پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی جہاں آرا وٹو،چیف فیلڈ آفیسر پنجاب یونیسف بہبودوف رمیز نے شرکت کی۔ ایل ڈی اے سکولز کے بچوں نے لاہور کو محفوظ بنانے کیلئے ڈرامہ پیش کیا۔ میاں مرغوب نے کہا وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیرقیادت لاہور کو بچوں کیلئے چائلڈ فرینڈلی سٹی بنائینگے۔اس ایم او یو کے تحت بچوں کو خصوصی سہولتیں دی جائینگی۔ طاہرفاروق نے دوستانہ شہری ترقی کیلئے دونوں ادارے مشترکہ طور پر بچوں کیلئے مقامی ایکشن پلان تیار اور نافذ کرینگے۔ پرنیل آئرنسائیڈ نے اس شراکت داری کا مقصد زیادہ جامع، محفوظ اور ذمہ دار شہری ترقی کے ذریعے بچوں کی حفاظت، نشوونما اور ان کو بااختیار بنانا ہے۔ ملک احمد خاں نے کہا لاہور کا چائلڈ فرینڈلی سٹی بننے کی جانب پہلا قدم تاریخی پیشرفت ہے۔ یہ اقدام پائیدار ترقی کے اہداف حصول میں اہم کردار ادا کرے گا۔ پنجاب اسمبلی منصوبے کی مو ثر نگرانی کریگی۔معاہدے میں بچوں کے حقوق، مساوات اور شمولیت کو شہری منصوبہ بندی کا مرکز بنانے پر اتفاق کیاگیاہے۔