پاک بھارت جنگ بند کرائی‘نائب صدر مذاکرات میں شامل تھے:امریکہ

 اکثر تبصرے خود  وضاحت کر دیتے  ہیں،بعض لوگوں کی رائے غلط ہوتی ہے‘نائب صدر کا کردار تسلیم کرنا چاہیے
صدر ٹرمپ غزہ میں پیش رفت کے حوالے سے پر امید ہیں:ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کی میڈیا کوبریفنگ
واشنگٹن(آئی این پی )امریکا نے پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی کردار نہ ہونے سے متعلق بھارتی دعوے کو جھوٹا اور گمراہ کن قرار دے دیا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے میڈیا بریفنگ  کے دوران ایک سوال کے جواب میں  کہا کہ اکثر تبصرے خود اپنی وضاحت کر دیتے ہیں، حقیقت جاننے کیلئے جدید دور میں آپ کسی ایک تبصرے پر انحصار نہیں کرتے، بعض لوگوں کی رائے غلط ہوتی ہے، صدر ٹرمپ نے یہ بات آسان بنا دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی پاک بھارت مذاکرات میں شامل تھے اور ان کا کردار تسلیم کیا جانا چاہیے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید  کہا کہ صدر ٹرمپ غزہ میں پیش رفت کے حوالے سے پر امید ہیں، امریکا کی توجہ اس وقت غزہ میں جنگ بندی پر مرکوز ہے۔