اماراتی نائب وزیر اعظم کا یورپی کمیشن کی نائب صدر سے رابطہ

    ابوظہبی(یواین پی)متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے یورپی یونین کی خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کی اعلی نمائندہ اور یورپی کمیشن کی نائب صدر کاجا کیلس کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا ،جس میں مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال، مجموعی علاقائی حالات اور خطے میں امن و استحکام کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گفتگو کے دوران دونوں فریقین نے خطے کی عوام کے لئے پائیدار ترقی کی بنیادیں فراہم کرنے کی کوششوں کو تیز کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا