مذاکرات کی ناکامی ایران نہیں امریکہ کیلئے بری خبر ہے، سابق ایرانی نائب صدر کا جے ڈی وینس کو جواب

تہران(آئی این پی ) سابق ایرانی نائب صدر عطا اللہ مہاجرانی نے جے ڈی وینس کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کی ناکامی ایران نہیں امریکہ کیلئے بری خبر ہے۔ ایرانی میڈیارپورٹس کے مطابق اسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے اپنے باین میں انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے امریکہ نے مذاکرات کی تجویز پیش کی، ایک ثالث کا بندوبست کیا اور مذاکرات کیلئے ایران کی 10 شرائط سے اتفاق کیا لیکن امریکہ نے مذاکرات کی میز پر وہ حاصل کرنے کوشش کی جو وہ میدانِ جنگ میں حاصل کرنے میں ناکام رہا اس لیے مذاکرات کی ناکامی ایران نہیں امریکہ کیلئے بری خبر ہے۔