لاہور: نجی یونیورسٹی میں 21 سالہ طالبہ کے اقدام خودکشی کی تحقیقات مکمل

لاہور: نجی یونیورسٹی میں 21 سالہ طالبہ کے اقدام خودکشی کی تحقیقات مکمل

لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی میں 21 سالہ طالبہ کے اقدام خودکشی کے کیس کی نواب ٹاؤن پولیس نے تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔

پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران کسی کو ملزم قرار نہیں دیا گیا اور تحقیقات میں کسی کی غفلت یا قصور ثابت نہیں ہوئی، ورنہ مقدمہ درج کیا جاتا۔تفتیش میں ڈیجیٹل اور فزیکل شواہد، حالات و واقعات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور طالبہ کے اقدام خودکشی میں ادارہ جاتی غفلت سامنے نہیں آئی۔متاثرہ طالبہ کی حالت فی الحال بیان ریکارڈ کروانے کے قابل نہیں، تاہم سرجری اور صحت یابی کے بعد وہ بیان دے کر تفتیش میں حصہ لے گی۔ تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کر دی گئی ہے۔