نجی یونیورسٹی میں ایک طالبہ کی خودکشی کی کوشش کے واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ متاثرہ طالبہ فاطمہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی ریڑھ کی ہڈی اور پھپھڑوں کے زخموں کا علاج جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فاطمہ کے تمام میڈیکل ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور ان کے لواحقین سے تفصیلات بھی حاصل کی جا چکی ہیں۔ مزید برآں، یونیورسٹی کے کیمروں کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز پولیس کے قبضے میں لے لی گئی ہیں تاکہ واقعے کے حالات و واقعات کی درست جانچ کی جا سکے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے حوالے سے ایس پی کا کہنا تھا کہ اگر کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی سامنے آئی تو انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کے مطابق طالبہ کے بیان کے بعد تحقیقات کو مزید آگے بڑھایا جائے گا تاکہ تمام پہلوؤں کا تعین کیا جا سکے۔