خواتین سمیت متعدد افراد کا لاہور میں خودکشی اور اقدام خودکشی کے واقعات، تحقیقات جاری

خواتین سمیت متعدد افراد کا لاہور میں خودکشی اور اقدام خودکشی کے واقعات، تحقیقات جاری

رائیونڈ سٹی، آرائیاں گاؤں میں گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ 24 سالہ فائزہ نے بلیچ پی لیا، جس کے بعد وہ جناح ہسپتال منتقل کی گئی، مگر دم توڑ گئی۔

میت مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے اور واقعہ کی مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔مناواں، بسم اللّٰہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں 60 سالہ عبد الحفیظ نے چھری کے وار سے خود کو شدید زخمی کیا۔ زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ڈیفنس اے میں 26 سالہ مہناز عرفان نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر زہریلا سپرے پی لیا۔ متاثرہ خاتون کو طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
چوکی نادر آباد، مانانوالا گاؤں میں 18 سالہ ثانیہ نے بلیچ پی لیا۔ اسے بھی طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، اور اس واقعہ کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔پولیس اور متعلقہ حکام واقعہ کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کر رہے ہیں۔