ایل پی جی عوام کو 70 ارب کا ٹیکہ
ملک میں روزانہ کی ایل پی جی کھپت 60 لاکھ کلو سے زائد ، عوام پر روزانہ 1.8 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا جا رہا ہے،سپلائی کی کمی کے خوف کا فائدہ اٹھا کر ہول سیلرز نے قیمتوں میں اندھا دھند اضافہ کیا:انڈسٹری ذرائع
لاہور(کرائم رپورٹر) پاکستان بھر میں گھریلو صارفین کو ایل پی جی کی قیمتوں میں شدید اوور چارجنگ کا سامنا ہے، جہاں گیس مقررہ سرکاری نرخوں سے تقریباً دوگنی قیمت پر فروخت ہو رہی ہے اطلاعاتکے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جون کے مہینے کے لیے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 309 روپے فی کلو مقرر کر رکھی ہے، لیکن اس کے برعکس ملک بھر میں گھریلو صارفین سے 600 روپے فی کلو سے بھی زائد وصول کیے جا رہے ہیں، یعنی صارفین سے فی کلو تقریباً 300 روپے اضافی بٹورے جا رہے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ملک میں روزانہ کی ایل پی جی کھپت 60 لاکھ کلو سے زائد ہے، جس کا مطلب ہے کہ عوام پر روزانہ 1.8 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا جا رہا ہے، اس پر انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ سپلائی کی کمی کے خوف کا فائدہ اٹھا کر ہول سیلرز نے قیمتوں میں اندھا دھند اضافہ کیا، جس سے صارفین کو مجموعی طور پر 60 سے 70 ارب روپے کا ٹیکہ لگ چکا ہے۔
ایل پی جی