74 وارداتوں میں مطلوب گینگ پکڑا گیا

لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور میں سٹریٹ کرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیشِ نظر ڈولفن فورس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی ڈکیت و چور گینگ کو گرفتار کر لیاترجمان ڈولفن کے مطابق شیرا کوٹ ڈولفن ٹیم نے دورانِ پٹرولنگ مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم ملزمان نے فرار کی کوشش کی جو ناکام بنا دی گئی۔ڈولفن ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 100 فٹ روڈ کے قریب دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان شہریوں کی ریکی کر کے ٹارگٹڈ وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے 2 پستول، گولیاں اور میگزینز برآمد کر لی گئیں۔ گرفتار ملزمان مجموعی طور پر 74 سے زائد ڈکیتی، چوری اور گینگ سرگرمیوں کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے جبکہ دورانِ تفتیش انہوں نے متعدد وارداتوں کا انکشاف بھی کیا ہے۔گرفتار ملزمان کی شناخت احسن اور وقار کے نام سے ہوئی ہے جنہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شیرا کوٹ کے حوالے کر دیا گیا ہیاس موقع پر ایس پی ڈولفن اختر نواز نے کہا کہ سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔