ملزمان نے نواب ٹاؤن کے علاقے میں موبائل شاپ پر ڈکیتی کی تھی
لاہور(کرائم رپورٹر)فارمیسیز اور موبائل شاپ پر وارداتوں میں ملوث متحرک گروہ پکڑا گیا ،نواب ٹاؤن پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز سے گروہ کے 2 ارکان گرفتار کیے ایس پی صدر ڈاکٹر غیور خاں کے مطابق ملزمان کی شناخت میرداد چوک کے قریب کی گئی تھی ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں دوکان سے واردات کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے گرفتار ملزمان نے چند روز قبل نواب ٹاؤن کے علاقے میں موبائل شاپ پر ڈکیتی کی تھی ملزمان چوری، ڈکیتی جیسے سنگین جرائم میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ملزمان فیصل اور زبیر سے اسلحہ اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیامتحرک گینگز کیخلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں،