امریکہ نے برطانیہ اور ویتنام کو پیش کی تھی وہ پیشکش اب ختم ہو چکی ،ہاورڈ لٹنک
واشنگٹن (آئی این پی )امریکا کے وزیرِ تجارت ہاورڈ لٹنک نے کہا ہے کہ بھارت اور امریکا کے درمیان مجوزہ تجارتی معاہدہ اس لیے تاخیر کا شکار ہوا کیونکہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے معاہدہ طے کرنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کال نہیں کی۔جمعہ کو ایک انٹرویو میں ہاورڈ لٹنک کا کہنا تھا کہ تجارتی مذاکرات گزشتہ سال ناکام ہو گئے، جس کے بعد ٹرمپ نے اگست میں بھارتی مصنوعات پر ٹیرف دگنا کر کے 50 فیصد کر دیا، جو دنیا میں سب سے زیادہ شرح ہے۔ اس میں روسی تیل کی خریداری پر بھارت کے خلاف 25 فیصد اضافی محصول بھی شامل ہے