آکلینڈ (آئی این پی) نیوزی لینڈ کے وزیرِ خارجہ ونسٹن پیٹرز نے بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان نئے آزاد تجارتی معاہدے پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے نہ آزاد اور نہ ہی منصفانہ قرار دیا ہے۔ ونسٹن پیٹرز نے کہا ہے کہ ان کی جماعت، نیوزی لینڈ فرسٹ اس معاہدے کی پارلیمنٹ میں بھرپور مخالفت کرے گی۔ گزشتہ روز جاری کیے گئے اپنے بیان میں ونسٹن پیٹرز نے کہا کہ یہ معاہدہ نیوزی لینڈ کے مفاد میں نہیں ہے کیونکہ اس میں ملک کی اہم ترین ڈیری مصنوعات جیسے دودھ، پنیر اور مکھن کو شامل ہی نہیں کیا گیا