سرمایہ کاری صنعتی ترقی اور روزگار کے مواقع میں معاون ثابت ہوگی:سید یوسف رضا گیلانی

کاروباری برادری اور آٹو موبائل شعبے کی ترقی قومی معیشت کے لیے اہم ہے، جدید الیکٹرک ٹرانسپورٹ مستقبل کے پاکستان کی سمت متعین کرے گی،ماحول دوست گاڑیوں کا استعمال پائیدار ترقی کے قومی وژن سے ہم آہنگ ہے:چیئرمین سینیٹ 
اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی دیوان موٹرز کی جانب سے اسلام آباد میں منعقدہ منی آل الیکٹرک گاڑیوں کی شوکیس تقریب میں شرکت ہوئی۔چیئرمین سینٹ نے کہا کہ جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ میں دیوان موٹرز کے کردار کو سراہتے ہیں الیکٹرک گاڑیوں کا فروغ پائیدار معاشی ترقی اور جدید ٹیکنالوجی کی جانب اہم قدم ہے، سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دیوان موٹرز کی سرمایہ کاری صنعتی ترقی اور روزگار کے مواقع میں معاون ثابت ہوگی،پاکستان میں جدید سفری سہولیات اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کے فروغ کی ضرورت ہے۔ چیئرمین سینیٹ کو MINI کی نئی آل الیکٹرک رینج اور جدید فیچرز پر بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ کاروباری برادری اور آٹو موبائل شعبے کی ترقی قومی معیشت کے لیے اہم ہے، جدید الیکٹرک ٹرانسپورٹ مستقبل کے پاکستان کی سمت متعین کرے گی،ماحول دوست گاڑیوں کا استعمال پائیدار ترقی کے قومی وژن سے ہم آہنگ ہے۔