پاکستان اور امریکہ کی بزنس کمیونٹی کے مسائل کا حل ناگزیر : سپیکر پنجاب اسمبلی

پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کر رہی ہے:وفد سے گفتگو
لاہور (سپیشل رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں سے امریکی بزنس مینوں کے ایک اعلیٰ سطحی کے  وفد نے پنجاب اسمبلی کے چیمبر میں ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کی بزنس کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر پاک امریکا تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔بزنس ٹو بزنس روابط کے فروغ اور مؤثر کوآرڈینیشن کی اہمیت پر خصوصی زور دیا گیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ تجارتی تعاون کے فروغ کے لیے پُرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے تیار ہیں۔سپیکر ملک محمد احمد خاں نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان اور امریکہ کی بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کا فوری حل ناگزیر ہے