فنانس ایکٹ سیکشن 37 اے میں ترمیم ہوگئی، فیلڈ مارشل نے بزنس کمیونٹی کو بچالیا: گوہر اعجاز

لاہور(آئی این پی )سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ فنانس ایکٹ سیکشن 37 اے میں ترمیم  سے ٹیکس گزاروں کو بڑی کامیابی ملی ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کاروباری شخصیات کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )کے  کالے قوانین سے بچا لیا۔  اپنے ایک  بیان میں گوہر اعجاز نے  کہا کہ ایف بی آر نے کاروباری برادری کے مطالبے پر فنانس ایکٹ میں ترمیم کر دی ہے، معزز ٹیکس گزاروں کو آج بڑی کامیابی ملی ہے۔