شہر کو ریڈ، ییلو اور گرین زون میں تقسیم کر کے سکیورٹی اور حفاظتی اقدامات کئے جائیں گے‘ ریڈ زون میں اندرون شہر کے 47 مقامات شامل کئے گئے ہیں
ییلو زون میں اندرون شہر سے 10 کلومیٹر کے دائرے کے 32 مقامات کا انتخاب ‘ دونوں زونز میں پولیس، ریسکیو، اور انٹینا لگانے والے مکینکس کے کیمپس قائم کئے جائیں گے
غیر قانونی موٹر سائیکل سوار یا بغیر ہیلمٹ والے افراد ریڈ اور ییلو زون میں داخل نہیں ہو سکیں گے‘بسنت منانے کے لئے سرکاری سکولوں کی چھتیں کرائے پر دی جائیں گی
لاہور(آئی این پی) لاہور میں 20 سال بعد بسنت کی تقریبات کے لئے انتظامات زور و شور سے شروع ہو گئے ۔ شہر کو ریڈ، ییلو اور گرین زون میں تقسیم کر کے سکیورٹی اور حفاظتی اقدامات کئے جائیں گے تاکہ بسنت کے دن منظم اور محفوظ رہیں۔ ریڈ زون میں اندرون شہر کے 47 مقامات شامل کیے گئے ہیں جبکہ ییلو زون میں اندرون شہر سے 10 کلومیٹر کے دائرے کے 32 مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے۔ دونوں زونز میں پولیس، ریسکیو، اور انٹینا لگانے والے مکینکس کے کیمپس قائم کیے جائیں گے۔ غیر قانونی موٹر سائیکل سوار یا بغیر ہیلمٹ والے افراد ریڈ اور ییلو زون میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔ بسنت کے دوران سرکاری سکولوں کی چھتیں بھی استعمال کی جائیں گی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے پکی لینٹر والی چھتوں کا ڈیٹا مرتب کرنا شروع کر دیا ہے، اور زونل ہیڈز کو دو روز میں کنکریٹ چھتوں کا ڈیٹا مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ چھتیں کرائے پر دی جائیں گی، جس سے سکول کے طلبا بھی بسنت میں حصہ لے سکیں گے۔