بسنت کے تینوں دن چھتوں پر اونچی آواز میں گانے چلانے کی اجازت؟ حکومت کو تجویز پیش

  ڈی جے اور دیگر سائونڈ سسٹم بجانے کی آزادی  دی جائے‘ڈسٹرکٹ انتظامیہ  بسنت کے تینوں دن ساونڈ ایکٹ  پرکوئی کارروائی نہ کرے
موسیقی  اور پنجابی ثقافتی دھنوں کے  بغیر بسنت کا تصور نامکمل ہے:تجاویز‘نرمی غیراعلانیہ ہوگی‘ باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا 
لاہور(دانش منیر)پنجاب حکومت کا بسنت کے رنگ کے میں بھنگ نہ ڈالنے کے فیصلے پر غور، بسنت کے دنوں میں ساونڈ سسٹم کے استعمال پر کارروائی نہ کرنے کی تجویز سامنے آ گئی ،موسیقی اور پنجابی ثقافتی دھنوں کے  بغیر بسنت کا تصور نامکمل ہے، ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ انتظامیہ  بسنت کے تینوں دن ساونڈ ایکٹ پر کوئی کارروائی نہیں کرے گی، ذرائع کے مطابق تجویز دی گئی  موسیقی  اور پنجابی ثقافتی دھنوں کے  بغیر بسنت کا تصور نامکمل ہے،بسنت پر پتنگ بازی کے ساتھ میوزک کا تڑکا لگانے کی بھی کھلی چھوٹ دی جائے‘ڈسٹرکٹ انتظامیہ  بسنت کے تینوں دن ساونڈ ایکٹ پر کوئی کاروائی نہ کرئے،انتظامیہ کا بسنت پر ساونڈ سسٹم ایکٹ کے تحت کاروائیاں نہیں کی جائیں گی بسنت کے تینوں دن شہری میوزک کا بھرپور استعمال کر سکیں گے ،شہری چھتوں پر پتنگ بازی کیساتھ موسیقی کا استعمال بھی کرسکیں گے،بسنت پر ڈی جے اور دیگر ساونڈ سسٹم بجانے کی آزادی ہوگی ‘نرمی غیراعلانیہ ہوگی باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا