لاہور میں2بار بسنت منانے کا پلان ‘فروری کے بعد مارچ میں بھی پتنگیں اڑیں گی

بسنت کے لئے 3 روزہ سرگرمیوں کی پلاننگ مکمل کرلی گئی ، ڈور اور پتنگیں صرف نامزد مقامات پر دستیاب ہوں گی‘سکیورٹی پلان پر کام جاری
لاہور (آئی این پی )لاہور میں بسنت کے دو تہوار منانے کا پلان فائنل کرلیا گیا،فرروی کے پہلے ہفتے اور مارچ کے آخری ہفتے میں تین روزہ بسنت تہوار منایا جائے گا ،ذرائع کے مطابق 6، 7 اور 8 فروری کو لاہور میں بسنت کا تہوار روایتی جوش وخروش سے ہوگا۔    تفصیل مطابق لاہور میں بسنت کے دو تہوار منانے کا پلان فائنل کرلیا گیا،زرائع کے مطابق پہلے فیز کی کامیابی کے بعد مارچ کےآخری ہفتے میں بھی بسنت کا تہوار ہوگا ،لاہور میں بسنت 5 بڑے مقامات کی بجائے پورے لاہور میں ہو گی۔    سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس حتمی تاریخ اور پلان کو فائنل کیا گیا،بسنت کے لیے قانونی مسودہ بھی مکمل کرلیا گیا ہے ۔ بسنت کے لیے 3 روزہ سرگرمیوں کی پلاننگ مکمل کرلی گئی ہے ،پتنگ، ڈور اور گڈی صرف نامزد مقامات پر دستیاب ہوں گی۔ پتنگ اور ڈور کی فروخت حکومتی شرائط پر ہوگی،بسنت 2026 کے لیے سکیورٹی و انتظامی پلان پر کام جاری ہے