لاہور(آئی این پی)ترجمان جے یو آئی پنجاب حافظ غضنفر عزیز نے کہا ہے کہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان تین روزہ دورے پرآج لاہور پہنچیں گے۔ترجمان جے یو آئی پنجاب کے مطابق 11 جنوری کو صبح دس بجے مولانا فضل الرحمن جامعہ اشرفیہ لاہور میں تعزیتی اجتماع و مدارس کنونشن سے خطاب کریں گے۔ بعد نماز ظہر جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ لاہور میں ختم بخاری کے اجتماع سے خطاب کریں گے، مولانا فضل الرحمان 12 جنوری کو بعد نماز ظہر صوبائی ڈیجیٹل میڈیا کنونشن سے خطاب کریں گے