اسلام آباد( آن لائن )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی خصوصی دعوت پر اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلسِ شوریٰ اسلامی (پارلیمنٹ) کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح کا پارلیمانی وفد آج پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر پہنچے گا۔ دورے کے دوران دونوں برادر اور ہمسایہ ممالک کے درمیان پارلیمانی تعلقات کے فروغ، خطے میں امن، ترقی اور اقتصادی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔