پاسپورٹ درخواست دہندگان کے لیے خوشخبری

پاسپورٹ درخواست دہندگان کے لیے خوشخبری

وزارت داخلہ کے تحت سینٹرل پنجاب زون کے تمام ریجنل پاسپورٹ دفاتر کے ڈلیوری سیکشنز کو چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے مطابق تمام دفاتر کے ڈلیوری سیکشن ہفتے اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔یہ فیصلہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ میں اضافہ اور ڈلیوری سیکشنز پر سائلین کی قطاروں کے باعث کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت معمول، ارجنٹ، اور فاسٹ ٹریک پر پاسپورٹس کی ڈلیوری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر سائلین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔یہ فیصلہ پاسپورٹ درخواست دہندگان کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہوگا، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو فوری ڈلیوری کے منتظر ہیں۔