ٹوکیو میں یونیورسٹی کی طالبہ نے ہتھوڑے سے حملہ کرکے 8 طالب علموں کو زخمی کردیا، پولیس نے 22 سالہ لڑکی کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ہوسی یونیورسٹی کے کیمپس میں پیش آیا، جہاں 22 سالہ طالبہ نے مایوسی کے باعث ہتھوڑے سے حملہ کیا اور 8 طالب علموں کو زخمی کر دیا۔ زخمی ہونے والوں میں سے بیشتر کو سر اور جسم پر چوٹیں آئیں لیکن ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کے مطابق، ملزمہ کا تعلق فیکلٹی آف سوشل سائنسز سے ہے، اور اس نے اپنے بیان میں کہا کہ جب ایک گروپ نے اسے نظر انداز کیا تو وہ مایوس ہو گئی تھی اور اس نے حملہ کیا۔یونیورسٹی کے عملے کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک طالب علم نے ہتھوڑے سے دیگر طلبا پر حملہ کیا۔