خودکشی کی کوشش میں زخمی یونیورسٹی طالبہ کو پنز سے ڈسچارج کر دیا گیا

خودکشی کی کوشش میں زخمی یونیورسٹی طالبہ کو پنز سے ڈسچارج کر دیا گیا

خودکشی کی کوشش میں زخمی ہونے والی یونیورسٹی کی طالبہ فاطمہ کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز (PINS) سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

 وہ اہلِ خانہ کے ہمراہ ہسپتال سے گھر روانہ ہو گئی ہیں۔ہسپتال ذرائع کے مطابق فاطمہ کو 5 جنوری کو جنرل ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد 11 جنوری کو انہیں مزید علاج کے لیے PINS منتقل کیا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق فاطمہ کی ریڑھ کی ہڈی کی سرجری کامیاب رہی اور مجموعی طور پر 12 روز کے زیرِ علاج رہنے کے بعد صحت میں بہتری کے بعد ڈسچارج کیا گیا۔ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ طالبہ کی حالت اب تسلی بخش ہے اور انہیں مکمل آرام اور فالو اَپ علاج کے ساتھ گھر بھیج دیا گیا ہے۔