بھائی کے ہاتھوں بہن قتل

 محلہ فاروق آباد میں  ملزم علی حسنین نے تلخ کلامی پر  بہن ثناء بی بی کو گو لیاں مار دیں، قاتل بھائی کی تلاش شروع
 فیصل آباد(خصوصی رپورٹ) تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ 202 رب بھائی والا کے محلہ فاروق آباد میں معمولی جھگڑے پر بھائی نے گولیاں مار کر بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس 
نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل بھائی علی حسنین کی تلاش شروع کر دی‘ 202 رب بھائی والا کے قریب محلہ فاروق آباد کے رہائشی ملزم علی حسنین نے اپنی ہمشیرہ ثناء سردار سے پانی مانگا جس پربہن بھائی نے تلخ کلامی ہو گئی جس پر مشتعل بھائی نے گولیاں مار کر بہن ثناء بی بی کو ابدی نیند سلا دیا۔