بہن کے ہاتھوں بھائی قتل

ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کی کالونی میں فضل حسین پرلین دین کے تنازع پربہن نے فائرنگ کی،ملزمہ گرفتار
ساہیوال ( خصوصی رپورٹ)ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کی کالونی میں قتل کی واردات فائرنگ سے 32سالہ نوجوان قتل۔ بتایاگیا ہے کہ ریٹائرڈ نائب ٹیکنیشن محمد یاسین کابیٹا فدارسول ہسپتال میں ملازم ہے اورہسپتال کی کالونی میں رہائش پذیر ہے جہاں مبینہ طور پر نشہ وغیرہ فروخت ہوتاہے۔ 5/11-Lکا رہائشی 32سالہ فضل حسین ہسپتال کے ملازم فدارسول کے گھر آیا تھا جہاں نشہ کے لین دین پر جھگڑا ہوا اور فدارسول کی بہن رابعہ بی بی نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا اور زخمی حالت میں فضل حسین گھر سے باہر بھاگا اور سڑک پر گرگیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس تھانہ فرید ٹا ئون نے لاش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی شروع کردی۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے لڑکی سمیت 2ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس مزید تفتیش میں مصروف ہے۔