دونوں بھائی منشیات کے عادی،چھری کے وار سے زخمی محسن ہسپتال میں دم توڑ گیا
شیخوپورہ(آئی این پی) فیصل آباد روڈ پر واقع آرائیانوالی پلی کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں منشیات کے عادی دو حقیقی بھائیوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی خونریز تصادم میں تبدیل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق دونوں بھائیوں کے درمیان نشے کی حالت میں جھگڑا ہوا، جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گیا۔ جھگڑے کے دوران ایک بھائی نے طیش میں آ کر چھری کے وار کر کے اپنے 25 سالہ حقیقی بھائی محسن کو شدید زخمی کر دیا زخمی محسن کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ دونوں بھائی منشیات کے عادی تھے اور اس سے قبل بھی ان کے درمیان متعدد بار جھگڑے ہو چکے تھے ۔پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی ہے۔